عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی//ضلع مجسٹریٹ ریاسی کے حکم کی تعمیل میںتمام ہوٹلوں/ لاجوں، میڈیکل شاپس وغیرہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنالازمی قرار دینے کی تعمیل میںریاسی پولیس نے کٹرہ میں اچانک چیکنگ کی۔ہوٹل اینڈ لاج کے معائنہ کے دوران 05لاج میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ملے۔ اس سلسلے میں پانچ ایف آئی آر نمبر 67/2024، 68/2024، 69/2024،70/2024اور 71/2024تمام زیردفعہ188آئی پی سی پولیس سٹیشن کٹرہ میں درج کئے گئے جو ایسے لاج مالکان کے خلاف درج ہیں جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کیے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ ریاسی نے ہدایت دی تھی کہ تمام ہوٹلوں/ لاجز، میڈیکل شاپس وغیرہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔