سڈنی/بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے میچ میں کیچ چھوٹنے کے باجودہ آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ میتھیو ویڈ 32 گیندوں پر 58 رنز بنا چکے تھے اور بھارت کے لیے انتہائی خطرناک بھی دکھائی دے رہے تھے۔ آسٹریلوی اننگز کے ساتویں اوور میں واشنگٹن سندر کی گیند پر میتیو ویڈ نے ہلکے شاٹ کھیلا جہاں گیند سیدھی ویرات کوہلی کے ہاتھوں میں چلی گئی، لیکن ویرات گیند کو نہ سنبھال سکے اور وہ ان کے ہاتھوں سے نکل کر نیچے گر گئی اور کیچ آسان کیچ چھوٹ گیا۔ گیند زمین پر گرنے کے بعد میتھیو ویڈ سنگل رن لینا چاہتے تھے، تاہم وکٹ کے بیچ میں ساتھی کھلاڑی کو بروقت رن کا اشارہ نہ دینے کا فائدہ ویرات کوہلی نے اٹھایا اور گیند فوراً اٹھا کر انھیں رن آؤٹ کردیا۔