اننت ناگ+اوڑی//کوکرناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 3دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔لارنو بٹہ پورہ کوکر ناگ میں اتوار کی شام ایک دکان (ریڈی میڈ)سے آگ نمودار ہوئی۔علاقے میں خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی تاہم جب تک آگ پر قابو پایا جا تا تب تک تین دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں تھیں۔آتشزدگی کے اس واقع میں منظور احمد، جاوید احمد اور محمد حسین نامی افراد کی تین دوکانوں میں موجود لاکھوں روپئے کا سازوسامان تباہ ہوگیا۔مقامی لوگوں نے فائر سروس عملہ پر دیر سے پہنچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ادھراوڑی کے بونیار بازار میں پیر کی شام آگ نمودار ہوئی اور آناً فاناً کئی دکانیں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے قابو پانے کے لئے بچاو کارروائی شروع کی تھی لیکن اسکے باوجود بھی تین دکانیں خاکستر ہو گئیں۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایاکہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
کوکرناگ اور بونیار میں8دکانیں خاکستر
