محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سے شاہپور جانے والی 14کلو میٹر رابطہ سڑک کا ایک حصہ تباہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی عرصہ سے لوگوں کی آمد و رفت متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کا لگ بھگ دو کلو میٹر حصہ دھنس جانیکی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ایک وسیع علاقہ سے پیدل سفرکرنا پڑہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کے لگ بھگ ایک دہائی بعد سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی لیکن لیکن اب اس میں بھی کھڈے پڑنا شروع ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متعدد جگہوں سے مذکورہ رابطہ سڑک تالاب کی شکل اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے اب لوگوں کی پیدل آمد ورفت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے رابطہ سڑک کی بہتری کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ یوٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑک کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔