کوٹرنکہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ایک ٹیم نے تحصیلدار کوٹرنکہ محمد رفیق چوہدری کی سربراہی میں بازار کا معائنہ کیا۔ انکے ہمراہ تحصیل سپلائی آفیسر کوٹرنکہ روشن لال و ایس ایچ او کوٹرنکہ منظور احمد کوہلی بھی تھے۔ بازار کا معائنہ کرنے کہ دوران ساری دوکانوں مومی لفافے ضبط کئے گئے اور ساتھ ہی کلفی صاف ستھری نہ ہونے پر اس کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ۔ اس دوران دوکانداروںسے 2400 جرمانہ بھی وصول کیاگیا ۔تحصیلدار نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ مومی لفافوں کا استعمال نہ کریں اورقوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کاروبار کیاجائے ۔