کوٹرنکہ کی پنچایت درمن میں بجلی ٹرانسفارمر خراب

 
کوٹر نکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت درمن کی وارڈ نمبر 1میں نصب کردہ ٹرانسفارمر خراب ہو نے کی وجہ سے مذکورہ وارڈ اور پنچایت میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت انتخابات کے دوران بنے آپسی تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص نے ٹرانسفارمر کو اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔پنچایت سرپنچ خلیل الرحمان نے بتایا کہ محکمہ ایک شخص کے دبائو میں آکر ٹرانسفارمر نصب نہیں کر رہا ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ آفیسران کوہد ایت جاری کی جائیں تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی بحال کی جائے ۔محکمہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ جونیئر انجینئر کو موقعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور جلد ہی ٹر انسفارمر نصب کر کے عوام کو بجلی کی سپلائی فراہم کی جائے گی ۔