کوٹرنکہ //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کوٹرنکہ میں ’آپ کی زمین آپ کی نگرانی ‘کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔تحصیل آفس میں منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران تحصیلدار کوٹرنکہ نے مکینوں کو بیداری پروگرا م کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کو لوگوں تک پہنچانے کی تلقین کی گئی ہے ۔انہوں نے لوگوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گھروں میں ہی بیٹھ کر آپ کی زمین آپ کی نگرانی پورٹل کے تحت اپنی زمین کے ریکارڈ سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں ۔لوگوں نے بیداری پروگرام کےلئے محکمہ مال کا شکریہ ادا کیا ۔
کوٹرنکہ میں بیداری پروگرام کا انعقاد
