سید زاہد
بدھل//جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح کوٹرنکہ سب ڈویژن میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔گزشتہ دنوں خطہ میں ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی وجہ سے کوٹرنکہ اور بدھل کی مقامی مارکیٹوں میں گرم ملبوسات کا کارو بار بھی شروع ہو گیا ہے ۔کوٹرنکہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے پہاڑیوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے ۔اس برفباری کے بعد کوٹرنکہ سب ڈویژن کی مقامی مارکیٹوں میں نوجوانوں کی جانب سے گرم کپڑوں کا کاروبار شروع کردیا گیا ہے جس کے چلتے دیہاتوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنیادوں پر مذکورہ یڑیوں اور دکانوں سے گرم ملبوسات کی خریداری کررہے ہیں تاکہ آنے والی سردیوں کا مقابلہ کیاجاسکے