کوٹرنکہ بینک میں صارفین کا ہجوم

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے صارفین نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیر بینک کی اضافی شاخ کھو لی جائے ۔صارفین نے بتایا کہ سب ڈویژن کی 61پنچایتوں کیلئے معیاری سہولیات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو گھنٹوں بینک میں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر ایک وسیع علاقہ کا مرکز ہے جہاں پر قائم کر دہ بینک شاخ میں صارفین کو ہمیشہ ہجوم جمع رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے کوٹرنکہ میں اضافی بینک شاخ کھولنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے لیکن ابھی تک کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں جموں وکشمیر بینک کی ایک اضافی شاخ کھولی جائے تاہم بھاری رش کو کم کیا جاسکے ۔