جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے کوٹاں علاقے میں نئے تعمیر شدہ سٹیڈیم کے قریب ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔یہ حادثہ موٹر سائیکل زیر نمبر JK12A ۔1532اور ڈمپر زیرنمبر JK12B۔ 3600کے درمیان ٹکرسے ہوا۔ اِس دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کی شناخت راہب الحسن ولد محمد یوسف سکنہ سویاں دھارگلون اور بشارت حسین ولد محمد عارف سکنہ سویاں دھارگلون کے طور پر ہوئی ہے جن کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ کی خبر پھلتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقعہ پر جمع ہو گئے اُور ایک شدید زخمی نوجوان راہب الحسن کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے فوری طور اُسے پی ایچ سی دھارگلون میں ہنگامی طبی علاج کے لئے منتقل کیا گیا جبکہ بشارت حسین کو ابتدائی علاج کے لئے ایس ڈی ایچ مینڈھر لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں ۔اِس سلسلہ میں گورسائی پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔