کووڈ 19: راجوری، پونچھ میں 93نئے کیس سامنے آئے

راجوری//جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔دونوں سرحدی اضلاع میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 93نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری ضلع میں 8نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں ۔ راجوری ضلع میں حکام نے آٹھ نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں ۔ان نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زونوں میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا یونٹ ہیڈ کوارٹر سندربنی م، نوشہرہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کا یونٹ ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں سے کووڈ کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مذکورہ علاقوں کو احتیاطی طورپر مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جن علاقوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنایا گیا ہے ان میں تحصیل خواص میں پنچایت گدیوگ دلہری، تحصیل کالاکوٹ کی پنچایت ڈالی، کالاکوٹ تحصیل میں پنچایت کھڑک، تحصیل ڈھانگری میں پنچایت ڈھانگری، اروان خانیٹو ہیڈکواٹرز کا ٹھنڈی کسی علاقہ، پنچایت ہیڈکواٹرز پنچایت کا علاقہ شامل ہیں۔ان مائیکرو کنٹینمنٹ زونوں میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کے 25نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری ضلع میں سے 68معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔