ککولگام //پولیس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں5 سرگرم جنگجو تشدد کو خیر باد کہہ کر قومی دہارے میں شامل ہوئے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق پولیس نے سنیچر کے روز دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سرگرم5جنگجو ان کے والدین کی مدد سے جنگجوئیت کو خیرباد کرکے گھر لوٹ آئے ۔میڈیا رپوٹس میں پولیس کے ایک افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پانچ نوجوان جو سرگرم جنگجو تھے نے تشدد کی راہ ترک کرتے ہوئے عسکریت کو خیر باد کہہ دیا۔تاہم پولیس نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر مذکورہ نوجوانوں کے نام ظاہر نہیں کئے۔