سرینگر// ضلع کولگام کے ایک دینی مدرسہ میں ایک تقریب پرتین حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔دارالعلوم مفتاح المدارس پاریون کولگام میں نماز ظہر تاعصر ایک مجلس تکمیل حفظ کے نام سے منعقد ہوئی جس میں ضلع کولگام اور اسکے مضافات سے علماء وائمہ مساجد کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا سے فراغت حاصل کرنے والے تین حفاظ کی دستاربندی سرکردہ عالم دین مولانا احمد سعید قاسمی کے ہاتھوں کی گئی۔ اس مجلس میں مفتی غلام محی الدین رحیمی مہتمم دارالعلوم ہاکھورہ ، امیر انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیر حافظ عبد الرحمن اشرفی ( ناظم دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ) ،مفتی شیرازاحمد قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ سلیالو ،مولانا عبد الجبار مہتمم دارالعلوم صدیقہ مٹی بگ ،مفتی توصیف احمد ،قاری امتیاز احمد ،مفتی نواز احمد،مولانااشرف مہتمم دارالعلوم حفظ قرآن پمپ ،قاری یاسین احمد وغیرہ نے شرکت کی ۔