کولگام//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اوکے گاؤں میں منگل کی صبح سے ہی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
ایک سینٸر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کولگام کے اوکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو بار بار ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور فورسز پر فائرنگ کی، جس سے مسلح تصادم شروع ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے ہوٸے ہو سکتے ہیں۔