سرینگر//جنوبی کشمیر کے کولگام میں فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک اور بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق نوجوانوں نے فوج کی 99آر آر کی پیٹرولنگ پارٹی پر اخرن ناﺅپورہ میں پتھراﺅ کیا۔ فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اعجاز احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن اخران ناﺅپورہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیوں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔