نیوز ڈیسک
کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کاکران علاقے میں بدھ کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے گولی مارنے والے ایک شہری نے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی شام ایک شہری کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اس کے گھر کے قریب گولی مار دی۔
اسے ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے سکمز ریفر کر دیا، تاہم وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقتول کی شناخت ستیش کمار سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشہ سے ڈرائیور ہے، ولد سریندر کمار سنگھ ساکنہ ککران، کولگام، جسے سر اور ٹانگ میں گولی لگی تھی۔