کپوارہ//محکمہ جنگلات کی جانب سے کرناہ کے متعدد دیہات میں شجر کاری کا آغاز کیا گیا ۔جمعہ کو فارسٹ رینج کرناہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جسمیں محکمہ جنگلات ،لوگو ں اور سکولی بچو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شجر کاری کی افادیت کو اجاگر کیا گیا ۔رینج آ فیسر کرناہ نے سبز سونے کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس دوران کرناہ کے درجنو ں دیہات میں دیودار اور کائیرو ں کے پودے لگائے گئے جبکہ کرناہ کے آرمی گڈ ول سکول ،ڈریم ویلی اور سرکاری سکولو ں میں شجر کاری مہم کے دوران بہت سارے پودے لگائے گئے ۔ادھرمحکمہ سریکلچر نے انٹیگریٹیڈ ہینڈی کرافٹ اینڈ سلک پارک زکورہ سرینگر میںجموں کشمیر سمال سکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ اورپی ایچ ڈی نیشنل ایکپس چیمبر کے اشتراک سے شہتوت کی شجرکاری کا اہتمام کیا۔ڈائریکٹر سریکلچر اورڈائریکٹر سینٹرل سلک بورڈوزارت ٹیکسٹائیلز بھارت سرکار پانپور ڈاکٹر سکھن رائے چودھری نے مشترکہ طور پر شہتوت کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے کہا کہ سریکلچر محکمے نے رواںسال کے دوران ایک لاکھ شہتوت کے پیڑ لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جب کہ ڈاکٹر سکھن رائے نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ریاست میں روایتی سریکلچر صنعت کو فروغ دینے کیلئے اختراعی نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریںاثناء ضلع کولگام میںہائر سیکنڈری سکول اشموجی میں محکمہ سریکلچر نندی زون کی طرف سے شجرکاری اورجانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران طلباء کو شہتوت کے درختوں اور شجرکاری کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
کولگام اورکرناہ میں جنگلات و محکمہ ابریشم کی شجر کاری مہم
