سرینگر //پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کٹھوعہ سانحہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج اس سانحہ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اُس وقت کی حکومت میں شامل بھاجپا کے قانون سازیہ اراکین نے واقعہ کی مذمت کرنے کے بجائے عصمت ریزی کرنیوالے مجرمین کے حق میں احتجاج کیا، حتیٰ کہ عصمت دری جیسے گھناؤنے جرم کو بھی فرقہ وارانہ رنگ میں رنگ کر لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میں نے اس بات کی کوشش کی کہ متاثرین کو انصاف ملے،صرف امید کرتی ہوں کہ مجرمین کو قرار واقعی سزا دی جائے گی تاکہ کوئی بچی ایسی کوفت سے دوچار نہ ہوجائے'۔