نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,761 نئے کیسز اور127 مریضوں کی موت کی رپورٹ ہوئی۔ اتوار صبح تک 181 کروڑ 21 لاکھ 11 ہزار 675 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی تھی۔ملک میں وائرس کے ایک ہزار 761 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 240 ہو گئی ہے۔
کوی شیلڈ ویکسین کا دوسرا ڈوز | دورانیہ 8سے 16ہفتے کیا جائیگا
نیوز ڈیسک
نئی دلی //بھارت میں ٹیکہ کاری کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے اتوار کو کوی شیلڈ ویکسین کے دو ڈوزوں کے درمیان وقفہ کو 12سے 16ہفتے کم کرکے 8سے 16ہفتہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس سے قبل کوئی شیڈل کا پہلا ڈوز لینے کے بعد دوسرے ڈوز کیلئے لوگوں کو 12سے 16ہفتوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ نیشنل ٹکنیکل ایڈوائزری گروپ نےCovaxinکے دوسرے ڈوز میں کمی کی سفارش نہیں کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ Covaxinکا دوسرا ڈوز صرف 28دنوں کے بعد دیا جاتا ہے۔ کوی شیلڈ ویکسین کیلئے کی گئی سفارشات کو ابھی ٹیکہ کاری پروگرام میں لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری گروپ کی تازہ سفارشات بین الاقوامی سائنسی شواہد پر کی گئی ہیں جو تمام ڈاٹا پر غور کرنے کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری گروپ کی سفارشات کے مطابق جب کوی شیلڈ کا دوسرا ڈوز 8سے 16ہفتوں کے درمیان دیا جاتا ہے تو اسکی مدافعت 12سے 16ہفتوں کے بعد ویکسین دینے کے برابر ہوتی ہے۔ اس فیصلہ سے کوی شیلڈ کا دوسرا ڈوز دینے میں جلدی ہوگی اور اس سے 6سے 7کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی سرکار نے 13مئی 2021 کو دوسرے ڈوز کے درمیان دورانیہ کو 6سے 8ہفتوں کو بڑھا کر 12سے 16ہفتہ کردیا تھا ۔