کورونا کی غارت گری جاری، ایگزیکٹو انجینئر سمیت 19فوت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے کورونا وائرس سے مزید 19افراد فوت ہوگئے ۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 951ہوگئی ہے ان میں سے 199جموں جبکہ 752کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعرات کو مزید 62سفر کرنے والوں سمیت مزید 1467افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 59711ہوگئی ہے جن میں سے 39128کشمیر جبکہ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 20ہزار کا ہندسہ پار کرکے 20583ہوگئی ہے۔ تازہ 1467متاثرین میں سے 682کشمیر جبکہ785افراد کا تعلق جموں سے ہے۔ کشمیر کے تازہ 682متاثرین میں سے 233سرینگر، 89بڈگام، 53بارہمولہ،28پلوامہ، 78اننت ناگ، 47کپوارہ، 55بانڈی پورہ، 14کولگام اور 75گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

۔ 19اموات

جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 19افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے  5کشمیر جبکہ14جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5متاثرین  میں سے 4سرینگر ،جبکہ ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر سے تعلق رکھنے والے3متوفین میں سے  پیر باغ حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص، لال بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والی 62سالہ خاتون شہید گنج سرینگر سے تعلق رکھنے والی95 سالہ معمر خاتوناور نوہٹہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔ کولگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیہ کولگام سے تعلق رکھنے والی 62سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 14افراد فوت ہوگئے جن میں سے 11ضلع جموں،ایک ادھمپور، ایک سانبہ اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ فوت ہونے والے11متاثرین میں سے گریٹر کیلاش سے تعلق رکھنے والی 69سالہ خاتون، مہندر نگر کینال روڑ سے تعلق رکھنے والا 74سالہ شخص، لاجپت نگر کینال روڑ  سے تعلق رکھنے والا 86سالہ شخص، ریذیڈنسی پورڈ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص، پی ایچ ای رورل ڈیوژن جموں ایکزکیٹو انجینئر،  نئی بستی ستواری سے تعلق رکھنے والا 84سالہ شخص ائے جی کواٹر جموں سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص، شاستری نگر جموں سے تعلق رکھنے والا 65سالہ خاتون، گاندھی نگر جموں سے تعلق رکھنے والا 83سالہ شخص اور آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ متوفین میں سے 7جی ایم سی جموں ، 3ایس وی ایم ڈی نارائن اسپتال اور دیگر مختلف اسپتالوں سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سانبہ سے تعلق رکھنے والا 47سالہ شخص جی ایم سی جموں میں 14تاریخ کو بھرتی ہوا اور جمعرا رات کو فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پنجاب کے لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا ایک 56سالہ شخص بھی کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔  

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے59,711معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے20,239سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک38,521اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد951تک پہنچ گئی ،جن میں سے 752کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور199کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید712شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے270اور کشمیر صوبے کے 442اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1297329ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  17؍ستمبر2020ء کی شام تک 1239085نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک530708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31140اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔19503  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ63886اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق415247اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔