نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی کے تمام نجی اسپتال اتوار، 10 اپریل سے شروع ہونے والے 18-59 سال کی عمر کے مستفیدین کے لیے کووڈ- 19 احتیاطی خوراک کی مہم میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔میکس اور فورٹیس ہیلتھ کیئر جیسے بڑے اسپتالوں نے ابھی تک احتیاطی خوراک ٹیکہ کاری شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہیکیونکہ وہ ویکسین بنانے والوں کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کووڈ-19 خوراکوں کی نئی قیمت کو واضح کریں۔اسپتالوں کے مطابق اگر وہ ویکسین کا موجودہ ذخیرہ مہنگے نرخوں پر دستیاب کراتے ہیں، جو انہوں نے پرانے نرخوں پر خریدا تھا، تو انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک نے ہفتے کے روز نجی اسپتالوں کو پیش کیے جانے والے کوئی شیلڈ اور کوویکس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا۔اس سے قبل میکس ہیلتھ کیئر نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار سے احتیاطی خوراک کی ویکسینیشن شروع کرے گی لیکن بعد میں اس فیصلے کو واپس لے لیا۔اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ویکسین بنانے والوں کے ساتھ ویکسین کی نئی قیمتوں کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔فورٹس ہیلتھ کیئر نے کہا کہ اس کے پاس اس وقت پرانا اسٹاک ہے اور نئی لاگت کے بارے میں وضاحت ملنے کے بعد ویکسینیشن دوبارہ شروع کرے گی۔اسپتال نے کہا،’ابھی تک ہمیں حکام یا ویکسین بنانے والوں سے احتیاطی خوراک کو نئی قیمت پر حاصل کرنے اور دینے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے قبل اتوار کو سیرم اور بھارت بائیوٹیک نے نجی اسپتالوں کو فراہم کیے جانے والیکوویشیلڈ اور کوویکسین کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا۔