سرینگر// کورونا وبائی پروٹوکول پر سختی سے پابندی کے 15 ہفتوں بعد سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز دوبارہ شروع ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق عبادت کے دوران نمازیوں کے درمیان سماجی دوری کا مشاہدہ کیا گیا۔
سماجی دوری کے علاوہ ، دیگر پروٹوکول جیسے ماسک کا بھی خیال رکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے دو روزقبل جامع مسجد کی صفائی ستھرائی عمل میں لائی گئی اور نمازیوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔