سرینگر //سی ڈی اسپتال سرینگر میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران 4کورونا وائرس مریضوں کی موت ہوگئی ہے جن میں 3سوموار کو فوت ہوئے ۔ سوموار کو فوت ہونے والے3مریضوں میں دو عمر رسیدہ خواتین اور ایک 75سالہ معمر شخص شامل ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16ہوگئی ہے جن میں سے 2جموں اور14کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔سوموار کو جموں و کشمیر میں 55 آرمڈپولیس اہلکاروںاور 5ڈاکٹروں سمیت 106افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طر ح یو ٹی میں متاثرین کی تعداد 1289ہوگئی ہے جن میں سے160جموں اور 1129 کشمیر میںہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 106 متاثرین میں سے 59اننت ناگ، 12 سرینگر، 12 کولگام، 4 کپوارہ، 2 بانڈی پورہ، ایک بارہمولہ، ایک شوپیان، ایک بڈگام، ایک گاندربل، ایک پلوامہ، 2کٹھوعہ، ایک رام بن، ایک ادھمپور، 2راجوری، 2پونچھ، ایک کشتواڑ اور ایک کا تعلق ڈوڑہ سے ہے۔
۔3متاثرین فوت
سی ڈی اسپتال میں اننت ناگ کے ہلر کوکر ناک علاقے سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا ’’معمر شخص نمونیا میں مبتلا تھا اور صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج تھا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ نمونیا کی وجہ سے وہ سانس بھی نہیں لے پارہا تھا اور پچھلے 8دنوں سے متواتر طور پر وینٹی لیٹر پر تھا‘‘۔ ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’ پھیپھڑوں تک ہوا پہنچانے کیلئے گلے میں پائپ نصب کرنا لازمی بن گیا، اس لئے انہیں صدر اسپتال منتقل کیا گیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پائپ ڈالنے کے دوران مریض کے ہواکی نلی سے نمونے حاصل کئے گئے جن کی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ مذکورہ مریض ڈاکٹروں کی تمام ترکوششوں کے بائوجود صحت یاب نہ ہوسکا ‘‘۔ادھرسوموار کو سی ڈی اسپتال پہنچتے ہی فوت ہونے والے 65سالہ معمر خاتون کورونا وائرس کا 15واں شکار بن گئی۔ میڈیکل کالج ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’کولگام سے تعلق رکھنے والی 65سالہ معمر خاتون دماغ کی نس پھٹنے کی وجہ سے صدر اسپتال میں انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیر علاج تھی‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ قوائد و ضوابط کے تحت مریضہ کے خون کا نمونہ تشخیص کیلئے بھیجا گیا جو سوموار کی صبح مثبت قراردیا گیا‘‘۔ ڈاکٹر خان نے بتایا ’’رپورٹ مثبت آنے کے بعد علاج و معالجہ کیلئے خاتون کو تمام احتیاطی تدابیرکے ساتھ سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال پہنچتے ہی خاتون حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگئی‘‘۔ادھرسی دی اسپتال میں زیر علاج ککر ناگ کی 65سالہ خاتون بھی کورونا وائرس سے فوت ہوئی۔ اسپتال میں شعبہ امراض چھاتی کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر نے کشمیر عظمی کو بتایا’’ مذکورہ خاتون گلے کے کینسر میں مبتلا تھی اور چند دن قبل ہی اس کی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا ’’ گلے میں کینسر اور وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مریضہ کے پھپھڑوں تک ہوا پہنچانے کیلئے (treachastomy) نامی چھوٹی جراحی انجام دی گئی لیکن وہ صحتیاب نہ ہوسکی ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مریضہ شام قریب 6بجے فوت ہوگئی۔
سی ڈی اسپتال
سی ڈی اسپتال میں قائم لیباٹری میں سوموار کو 750نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 83مثبت قرار دئے گئے جبکہ 667کی رپورٹیں منفی آئیں ۔ میڈیکل کالج ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا ’’ ضلع پولیس لائنز اننت ناگ سے بھیجے گئے نمونوں میں سے 55پولیس اہلکاروں کی رپورٹیں مثبت آئیں ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’باقی 28 میں سے صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج 8مریض، صدر اسپتال سرینگر میں شعبہ ای این ٹی کے3ڈاکٹر، ڈینٹل کالج سرینگر کا ایک ڈاکٹر، جے وی سی سرینگر کا ایک ڈاکٹر،2مریض ضلع اننت ناگ،دلی سے واپس لوٹنے والے سرینگر کے 2افراد اور لل دید اسپتال میں زیر علاج بانڈی پورہ کی ایک خاتون شامل ہیں۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ 2افراد جموں، ایک گاندربل، ایک کولگام ، ایک ہندوارہ، ایک پلوامہ، ایک ڈوڈہ، ایک بانہال، ایک کشتواڑ اور ایک مریض کا تعلق کٹھوعہ سے ہے۔
آرمی اسپتال اور لال پتھ لیب
سوموار کو آرمی کمانڈ اسپتال ادھمپور اور لال پتھ سے مزید 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ 18افراد میں سے 6جموں جبکہ 12کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ذرائع نے بتایا’’آرمی اسپتال سے جن 11افراد کے نمونے مثبت قرار دئے گئے جن میں سے 10کولگام اور ایک کا تعلق جموں سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لال پتھ سے سوموار کو 7افراد کے نمونے مثبت قرار دئے گئے جن میں سے 5جموں جبکہ 2مریض سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں۔
سکمز
سکمزمیں 24گھنٹوں کے دوران 1498نمونوں کی تشخیص کی گئی اور اُ ن میں سے 5مثبت جبکہ1493منفی قرار دئے گئے ہیں۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا’’5میں سے 3کا تعلق کپوارہ کے مختلف دیہات سے ہے‘‘ ۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’21سالہ لڑکی کا تعلق ماگام ہندوارہ جبکہ 18سالہ لڑکی اور ایک 30سالہ مریض کا تعلق گونی پورہ ہندوارہ سے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال شوپیاں میں زیر علاج ایک 70سالہ مریض کی رپورٹ بھی مثبت آئی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ رام باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 26سالہ نوجوان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ2713نمونے ابھی زیر تشخیص ہیں جبکہ2394نمونوں کی تشخیص ابھی نہیں ہوئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل461مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے404مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ49مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ ابتک32751نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے29471کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ567مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔
حکومتی بیان
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے106نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے94کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 12 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1289تک پہنچ گئی ہے۔صحت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1289 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 665سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 609اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور15اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران سوموار کو مزید34مزید مریض صحتیاب ہوئے۔ اب تک 88,601ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 18؍مئی 2020ء کی شام تک 87,312نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک1,14788افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں 29,208 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ89 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔665کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 18,300 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح 66,511اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 137 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے08 سرگرم معاملات ہیں ، 128مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 169 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 68 سرگرم معاملات ہیں ۔96 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ05 کی موت واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ میں 236 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور 173 سرگرم ہیں۔ 59 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 119ہوئی ہیں جن میں سے 35سرگرم معاملات ہیں اور03مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 81صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 109 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 34 سرگرم ہیں اور 75صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 101مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 53 سرگرم معاملات ہیں اور48صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک58ہوئی ہیںجن میں سے 27سرگرم ہیں اور30اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کلو 24مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 9 سرگرم معاملات ہیں اور 15 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِدھرکولگام میں159 مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں149سرگرم معاملات ہیںاور 9صحتیاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔پلوامہ ضلع میں 17 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 11 سرگرم معاملات ہیں اور 6 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں میں وائر س کے 47مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں19 سرگرم معاملات ہیں اور27 صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 26 ہوئی ہیں جن میں سے 6معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ٔ ضلع سانبہ میں 13 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 7 سرگرم معاملات ہیں اور 6اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک7 مریض پائے گئے ہیںجن میں 3 معاملے سرگرم ہیں اور 4مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں34مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 33 سرگرم معاملات ہیںاور ایک صحتیاب ہوا ہے۔ کشتواڑ میں دو مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میںایک معاملہ سرگرام ہے اورایک پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں24 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 23 سرگرم معاملات ہیں اورایک شفایاب ہواہے اورریاسی میں بھی3 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔
پٹن میں پہلا کیس مثبت
اعتکاف میںبیٹھے 4 افراد سمیت 18قرنطین
فیاض بخاری
بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن کے پکی پورہ پلہالن گائوں میںسوموار کوایک 65 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ جو پٹن سب ڈویژن کا پہلا متاثرہ کیس ہے۔ انتظامیہ نے تیزی سے مذکورہ شخص کے27 رابطوں کا سراغ لگایا جن میں اعتکاف میں بیٹھے 4افراد بھی شامل ہیں۔مذکورہ شخص نے ان چاروں کیساتھ مسجد میں ملاقات کی تھی۔ مسجد میں اعتکاف بیٹھے میں چاروں افراد سمیت 18افراد کو قرنطین سنٹر منتقل کیا گیا۔
اننت ناگ میں 200کا ہندسہ پار
سرینگر دوسرے اور کولگام تیسرے نمبر پر
پرویز احمد
سرینگر //سوموار کو مزید 59افراد کے متاثر ہونے کے ساتھ ہی اننت ناگ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نے 200کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ ضلع میںمتاثرین کی کل تعداد 236ہوگئی ہے ، اسطرح جموں و کشمیر کے 20اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن گیا ہے۔ ضلع میں کورونا کا پہلا کیس 14اپریل کو سامنے آیا تھا اور محض34دنوں کے دوران یہاں متاثرین کی تعداد 236ہوگئی ہے۔یہاں ابتک61صحتیاب اور 3مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ متاثرہ 236افراد میں سے 68پولیس اہلکار اور168عام شہر وائرس سے متاثر ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں سب سے زیادہ متاثرہ دیہات میں کھارپورہ، وائل اور نوگام شانگس ہے۔بلاک میڈیکل آفیسرلارنوڈاکٹر گوہر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا لارنو بلاک کے تحت آنے والے دیہات میں 45افراد متاثر ہیں جن میں سے 42کھارپورہ اور 3ہلر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 3افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ کے نوگام بلاک میں تعداد 67ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر شانگس نوگام ڈاکٹر اسحاق نے بتایا ’’ بلاک میں کل 67افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘‘۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ضلع میں دوسرے نمبر پر سرینگر شہر آگیا ہے ۔ سرینگر شہر میں کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد 169ہوگئی ہے جن میں سے 68سرگرم،96صحتیاب اور 5مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ تیسرے نمبر پر کولگام پہنچ گیا ہے جہاںسوموار کو مثبت قرار دئے گئے 12مریضوں سمیت وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 159ہیں، جن میں 149سرگرم،9صحتیاب اور ایک کی موت واقع ہوگئی ہے۔