کورونا وباء پھوٹنے کے بعد جموںوکشمیر میں سب سے زیادہ کیسزریکارڈ

سرینگر اور جموں اضلاع میں تعدادبالترتیب 1745اور 1131

 
سرینگر //جموں و کشمیر میں 23ماہ بعد روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ5818صرف 24گھنٹوں کے دوران سامنے آئی ہے۔بدھ کو جموں و کشمیر میںکورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 83019ٹیسٹ کئے گئے جن میں47سفر کرنے والوں کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ اس سے قبل7مئی 2021کو جموں و کشمیر میںسب سے زیادہ 5443افراد متاثر ہوئے تھے ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 72ہزار 669ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے  اور متوفین کی مجموعی تعداد 4579ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 5818افراد میں جموں میں 1752جبکہ 4066افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 4066افراد میں 14بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی لوٹے جبکہ دیگر 4052افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 4066افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 1745، بارہمولہ میں 791، بڈگام  میں 594،پلوامہ میں 230،کپوارہ میں 93،اننت ناگ میں 217،بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162جبکہ 20متاثرین شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 34ہزار 155ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وادی میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2347بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1752افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 43افراد بیرون ریاستوں سے سفرکرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 1709افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والوں میں ضلع جموں میں 1131،ادھمپور میں 105،راجوری میں 85،ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں 5،پونچھ میں 66، رام بن میں 53جبکہ ریاسی میں 55متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 38ہزار 514ہوگئی ہے۔ جموںصوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے ہیں۔ جموں صوبے میں فوت ہونے والے 4افراد میں ضلع جموں میں ایک، ایک ادھمپور، ایک راجوری اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2232ہوگئی ہے۔ 
 
 
 

ملک میں پونے 3لاکھ نئے معاملے 

۔441ہلاکتیں،اومیکرون کے

یو این آئی
 
نئی دہلی //ملک میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور ایک دن بعد ہی کورونا انفیکشن کے معاملات میں زبردست چھلانگ کے ساتھ تقریباً پونے تین لاکھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد زیر علاج معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔دریں اثنا، منگل کو ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 88 لاکھ 47ہزار 554ووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں دو لاکھ 82 ہزار 970 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد تین کروڑ 79 لاکھ 1 ہزار 241 ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کو دو لاکھ 38 ہزار 18 معاملے درج کیے گئے تھے ۔مزید 441 مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 202 ہو گئی ہے ۔ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 39 ہوگئی ہے ۔دوسری طرف 27 ریاستوں میں اب تک 8961 لوگ کووڈ کے اومیکرون قسم سے متاثر پائے گئے ہیں۔
 
 

محض 18روز میں فعال معاملات 20ہزار کے پار، 400اسپتالوں میں زیر علاج

سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں 224دنوں کے بعد محض 18روز میں سرگرم معاملات کی تعداد 20ہزار سے پار ہوگئی ہے۔ جنوری مہینے کے ابتدائی 18دنوں میں 20340 افراد کے اضافہ کے ساتھ سرگرم کیسوں کی مجموعی تعداد 21,677تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں یکم جنوری کو سرگرم معاملات کی تعداد 422تھی جس میں 18دنوں کے دوران  7758کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کشمیر میں سرگرم کیسوں کی تعداد 915تھی جو اب بڑھکر 13497افراد ہوگئی ہے جن میں 260افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جنوری کے 18دنوں کے دوران سرینگر میں 4269،بارہمولہ میں 2940،بڈگام میں 1779،پلوامہ میں 533، کپوارہ میں  706،اننت ناگ میں 1068، بانڈی پورہ میں 618، گاندربل میں 198،کولگام میں 614اورشوپیان میں 57کا اضافہ ہوا ہے۔ وادی کے 13497سرگرم معاملات میں 260افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں صدر اسپتال میں 6،سکمز صورہ میں 30،جے وی سی بمنہ میں 25،سی ڈی میں 39،ڈی آر ڈی او میں 88،کشمیر نرسنگ ہوم میں  15،جی ایم سی بارہمولہ میں 15،ایس ڈی ایچ سوپور میں 5 ،جی ایم سی اننت ناگ میں 7 ،ٹرو،ما اسپتال بجبہاڑہ میں7 ،ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 1جبکہ پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ میں 22افراد زیر علاج ہیں۔جموں صوبے میں فعال معاملات کی تعداد8 ہزار 180تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے 8180فعال معاملات میں ضلع جموں میں 4586، ادھمپور میں 815،راجوری میں 320،ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 529،سانبہ میں 467، کشتواڑ میں 115،پونچھ میں 57،رام بن میں 38، جبکہ ریاسی میں 71کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں کے 8180سرگرم معاملات صرف 140متاثرین زیر علاج ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں 34 ،ڈی آر ڈی او جموں میں 55،نیو بلاک ایم سی ایچ جموں18،نارائن اسپتال کٹرا اور اے کے گپتا اسپتال میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔
 

بین الاقوامی مسافر پروازیں

  پابندی میں 28فروری تک توسیع

نئی دہلی// کووڈ وبا کی صورتحال کے پیش نظر شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) نے بین الاقوامی کمرشل مسافر پروازوں پر پابندی میں 28 فروری کی آدھی رات تک توسیع کردی ہے ۔ ڈی جی سی اے نے آج یہاں جاری ایک سرکیولر میں کہا کہ 26 نومبر 2021 کے سرکیولر میں ترمیم کرتے ہوئے ہندوستان کے ہوائی اڈوں سے جانے اور وہاں آنے والے باقاعدہ بین الاقوامی کمرشل مسافر پروازوں پر پابندی میں 28 فروری کی آدھی رات تک توسیع کردی گئی ہے ۔سرکیولرکے مطابق اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی مال بردار پروازوں پر نہیں ہوگا۔ ایئر ببل انتظامات کے تحت ہونے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔