کورونا وائرس:3اضلاع میں 5مثبت

پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر کے 17اضلاع میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 946ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 18ہزار 264ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں ایک جموں جبکہ 4کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی  جن میں بارہمولہ، بڈگام،پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل ، کولگام اور شوپیان شامل ہیں جبکہ دیگر2اضلاع میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیرمیں مثبت قرار دئے گئے سبھی افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 3جبکہ ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 665ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 43ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، پونچھ ، راجوری، کشتواڑ، کٹھوعہ، سانبہ، رام بن  اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں ضلع میں ایک شخص کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 281ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔  

 

 

ملک میں مزید 214 فوت

کورونا کے 2183 متاثرین کا اضافہ

نئی دہلی//یو این آئی// ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، مرنے والوں کی تعدادمیں 214 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد 521965 ہو گئی ہے۔شتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2183 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 542 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 21 لاکھ چار ہزار 846 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔