سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید 13افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔مہلوکین کی مجموعی تعداد 866ہوگئی جن میں سے 131جموں جبکہ 735کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔جمعرات کو 112سفر کرنے والوں سمیت مزید 1592افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 49ہزار کا ہندسہ پار کرکے 49134ہوگئی ہے۔ ان میں سے 14867جموں جبکہ 34ہزار267کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1592متاثرین میں سے 822کشمیر جبکہ 770جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں تازہ 822افراد میں سے 218سرینگر، 75بارہمولہ، 68پلوامہ، 190بڈگام،49اننت ناگ،56بانڈی پورہ،85کپوارہ، 15کولگام، 2شوپیان اور 64گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 770متاثرین میں سے 421جموں، 48راجوری، 47کٹھوعہ، 28ادھمپور، 35سانبہ، 8رام بن، 31ڈوڈہ، 78پونچھ، 28ریاسی اور 46 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
۔ 13اموات
جمعرات کو جموں و کشمیر میں مزید 13افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 8جموں جبکہ 5کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں سے 2سرینگر، 2بڈگام اور ایک بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والی 80سالہ خاتون اورفکیر گجری ہیرون سے تعلق رکھنے45سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان دونوں کی موت صدر اسپتال سرینگر میں ہوئی ہے۔بڈگام میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ہفروناغم سے تعلق رکھنے والا ایک 42سالہ شخص اورچرار شریف سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص نمونیا سے فوت ہوگیا‘‘ ۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ 42سالہ نوجوان کینسر بیماری میں بھی مبتلا تھا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اوڑی بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک 50سالہ خاتون سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 8افراد فوت ہوگئے جن میں سے 2جموں،2راجوری،2سانبہ، ایک ڈوڈہ اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’بارہ برہمنہ سے تعلق رکھنے والا 38سالہ نوجوان، استاد محلہ پکہ سے 80سالہ شخص،کرن نگر سے تعلق رکھنے والی 55سالہ خاتون اور گورکھہ نگر باغ بہو سے تعلق رکھنے والا50سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ چاروں متاثرین جمعرات کو جی ایم سی جموں میں فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پنتھل ریاسی سے تعلق رکھنے والا 62سالہ شخص جی
ایم سی جموں میں نمونیا سے فوت ہوگیا ۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے49,134معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے14,074سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک34,215اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد845تک پہنچ گئی ،جن میں سے 714کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور131کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس جمعرات کو مزید.344شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے71اور کشمیر صوبے کے 273اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 11,52,563ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10؍ستمبر2020ء کی شام تک 11,03,429نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک50,5,236افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں44,022اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔14,074فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ52,126اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق3,94,169اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
۔8ملازمین مثبت،جے کے بینک کنگن شاخ بند
غلام نبی رینہ
کنگن//جموں و کشمیر بینک برانچ کنگن میں تعینات 8 ملازمین کے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک شاخ کو احتیاطی طور پر تین دنوں کیلئے بند کیا گیا۔ کنگن میں جموں و کشمیر بنک برانچ کے 20 ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کیلئے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے8 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔اس کے بعد بینک شاخ کو تین دن کیلئے احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ادھر چیف میڈکل افسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین صوفی نے گنڈ اور ہاری گنہ ون کنگن کے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے نزدیکی پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں نمونے دیکر ٹیسٹ کرائے۔