کورونا وائرس|12فوت، متاثرین میں 542کا اضافہ

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  27ہزار117تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 542کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 12ہزار256ہوگئی ہے جن میں 45ہزار462جموں جبکہ 66ہزار794کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو مزید 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1730پہنچ گئی جن میں611جموں جبکہ 1119کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 542معاملات میں 380جموں جبکہ 267کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 267متاثرین میں 118سرینگر، 29بارہمولہ، 37بڈگام،15 پلوامہ، 10کپوارہ، 12اننت ناگ، 11بانڈی پورہ، 16گاندربل، 2کولگام اور 6شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 109ضلع جموں، 24راجوری، 51ادھمپور، 15ڈوڈہ، 13کٹھوعہ، 3پونچھ، 23سانبہ، 27کشتواڑ،20رام بن اور 3ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
 12فوت
 پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 12افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4کشمیر جبکہ 8جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 4متاثرین میں سے 2سرینگر، ایک بڈگام اور ایک کپوارہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مرنے والوں میں لال بازار سے تعلق رکھنے والی 70سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سونہ وار سے تعلق رکھنے والا ایک 84سالہ معمر شخص صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔بڈگام میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بیروہ سے تعلق رکھنے والا ایک 60سالہ شخص کورونا وائرس سے صدر اسپتال میں فوت ہوگیا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئرڈاکٹر نے بتایا کہ چوگل ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا80سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں جمعہ کو کورونا وائرس سے مزید 8افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں  5 ضلع جموں، 2رام بن اور ایک ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 
 حکومتی بیان 
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,12,256معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,989سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,05,537اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,730تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,119کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور611کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کومزید647افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے380اَفراداور کشمیر صوبے کے 267اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 31,21,260ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  04؍دسمبر 2020 ء؁ کی شام تک 30,09,004نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک7,98,644افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں21,561اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,989  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ30,229اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب7,40,135اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔