سرینگر //کشمیر میں 50کورونا وائرس مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے، جن میں سرینگر کے 4بڑے کووڈ اسپتالوں میں14افراد وینٹی لیٹروں پر ہیں جبکہ 21مریض انتہائی نگہداشت وارڈوں میں زیر علاج ہیں، جنہیںآکسیجن دنیا پڑرہا ہے۔کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ مریضوں کو یا تو آکسیجن دیا جارہا ہے یا پھر انہیں وینٹی لیٹروں کی مدد سے ٹھیک کرانے کی کوشش ہورہی ہے۔مختلف اسپتالوں میں جن 14افراد کو وینٹی لیٹروں پر رکھا گیا ہے، اور جن کی حالت انتہائی نازک قرار دی جارہی ہے ان میں 6سی ڈی اسپتال میں ، 3سکمز صورہ میں اور ایک جے وی سی بمنہ میں زیر علاج ہے۔سی ڈی اسپتال میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ اسپتال میں اسوقت 70 کورونامتاثرین زیر علاج ہیں جن میں سے 6وینٹی لیٹر وں پر ہیں جبکہ 20متاثرین کو انتہائی نگہداشت وارڈوں میں رکھا گیا ہے جنہیںخصوصی ماسکوں کے ذریعے آکسیجن دیا جارہاہے‘‘۔جے وی سی بمنہ کی خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ابتک اسپتال میں 657مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 108ابھی بھی زیر علاج ہیں جبکہ اسپتال میں ابتک 6متاثرین کی موت ہوئی ہے‘‘۔ڈاکٹر شفا نے بتایا ’’ ان 108متاثرین میں صرف ایک وینٹی لیٹر پر ہے جس کو یکم جولائی کوسکمز سے منتقل کیا گیا ہے‘‘۔ رعناواری اسپتال میں کورونا وائرس کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ’’ اسپتال میں ابھی 97متاثرین زیر علاج ہیں تاہم کوئی بھی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے‘‘۔ سکمز صورہ میں3افراد وینٹی لیٹروں پر ہیں۔سکمزکے نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن ا یتو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ 63متاثرین زیر علاج ہیں جن میں سے 16آکسیجن اور 3وینٹی لیٹروں پر ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اسپتال میں 10مشتبہ مریض بھی زیر علاج ہیں‘‘۔ صدر اسپتال سرینگر میں بھی ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا ’’ اسپتال نان کووڈ ہونے کی وجہ سے یہاںمتاثرین کا داخلہ نہیں ہوتا لیکن یہاں بھی مخصوص وارڈ( Paid ward) میں ایک شخص وینٹی لیٹر پر ہے‘‘۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ابتک137متاثرین فوت ہوگئے ہیں جن میں سے 14جموں جبکہ 123کشمیر صو بے سے تعلق رکھتے ہیں۔