نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ملک میں اس کے نئے اسٹرین سے تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ، حالانکہ نئے کیسزکی شرح گھٹ کر 96 فیصد ہوگئی ہے جس سے فعال کیسزمیں میں کمی آتی جارہی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا اثر ملک میں بھی دکھائی دے رہا ہے اور اب تک 20 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،549 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 44 ہزار ہو چکی ہے۔ اسی دوران 26،572 مریضوں کی شفابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.34 لاکھ سے زائد ہوگئی اور یہ شرح 95.99 فیصد ہے۔ فعال کیسز 6309 سے گھٹ کر 2.62 لاکھ رہ گئی اوراس کی شرح 2.56 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 286 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،48،439 ہوگئی ہے اور یہ شرح 1.45 فیصد ہے۔
نئی لہر سے 20متاثر
نئی دہلی//برطانیہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے لہرسے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 20 ہوگئی ہے۔صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے اس سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان برطانہ سے ہندوستان آنے والے مسافروں کی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی، ان کے نمونے مزید جانچ کیلئے انسا کانگ کی الگ الگ لیباریٹیز میں بھیجے گئے ہیں۔ان 10 لیبس میں سے چھ لیبس نے اب تک ایسے کل 107 نمونوں کی جانچ کی، جن میں سے 20 نمونے نئے ویریئنٹ سے متاثر پائے گئے۔ سب سے زیادہ 50 نمونوں کی جانچ پونے واقع این آئی وی میں ہوئی اور وہاں محض ایک مسافر کا نمونہ نئے ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا۔این سی ڈی سی دلی میں جانچ کئے گئے 14 نمونوں میں سے 8، این آئی بی جی کلیانی، کولکاتا میں جانچ کئے گئے سات نمونوں میں سے ایک، منہاس میں جانچ کئے گئے 15 نموں میں سے سات، سی سی ایم بی میں جانچ کئے گئے 15 نمونوں میں سے دو اور آئی جی آئی بی میں جانچ کئیگئے چھ نمونوں میں سے ایک نمونہ برطانیہ کے ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا۔ڈی بی ٹی، آئی ایل ایس بھونیشور، اینسی سی ایس، پنے اور ڈی بی ٹی بینگلورو مین ایک بھی نمونہ جانچ کے لئے نہیں بھیجا گیا تھا۔
برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں7 جنوری تک توسیع
نئی دہلی// کووڈ 19 وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی 7 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد عارضی پابندی کو 7 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، آہستہ آہستہ پرواز شروع کردی جائے گی ، جس کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے 22 دسمبر کی آدھی رات سے 31 دسمبر تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔