کورونا وائرس| بدھ کو 9اموات، 601ٹیسٹ مثبت

 سرینگر //17جولائی جمعہ کو ، جموں و کشمیر میں مزید 9 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے، اس طر ح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر231ہوگئی ہے۔ ان میں سے 18جموں جبکہ213مریض کشمیر میں فوت ہوگئے ۔جمعہ کو8حاملہ خواتین اور8کمسن بچوں سمیت مزید601افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 12757 ہوگئی ، جن میں سے 2644جموں جبکہ 10113افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرہ 601افراد میں سے 152سرینگر، 62بارہمولہ، 10کولگام، 82شوپیان، 51اننت ناگ، 12کپوارہ، 19پلوامہ، 46 بڈگام،ایک بانڈی پورہ، 29 گاندربل، 16 جموں، 21کٹھوعہ، 12 راجوری، 15 ادھمپورہ، 41رام بن، 15 سانبہ، 4پونچھ، 10کشتواڑ  اور 3ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید 9اموات

  جموں و کشمیر میں  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔  مرنے والوںمیں سے4 کا تعلق سرینگر، ایک بڈگام اور 2پلوامہ،ایک شوپیان اور ایک بڈگام سے تعلق رکھتا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر  نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جمعہ کو جے وی سی میں فوت ہونے والاالنور کالونی حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا 58سالہ شخص ہے ‘‘۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا ’’ مذکورہ مریض12جولائی کو نمونیا کی وجہ سے صدر اسپتال سے جے وی سی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ 17جولائی کو فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بٹہ مالو کا 70سالہ، حضرت بل سرینگر کا62سالہ شخص کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئے۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا’’ سرینگر میں ہونے والی چوتھی موت شالیمار کے رہنے والے ایک 60سالہ شخص کی ہے جو مختلف امراض کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوا تھا اور جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ‘‘۔سرینگر میں چار اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 59ہوگئی ہے جو مجموعی اموات کا 25فیصد ہے۔چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا ’’ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو سویہ بگ بڈگام کا ایک 65سالہ شہری فوت ہوگیا ہے‘‘۔ ڈاکٹر تجمل نے بتایا ’’ مرنے والا شخص پہلے سے ہی پھیپھڑوں میں کینسر کے کینسر میں مبتلاء تھا ‘‘۔ ادھر پلوامہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 2افراد فوت ہوگئے ۔سینٹر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان میں ایک63سالہ شخص پاری گام پلوامہ اورپتل باغ پانپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 5   6سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے سمبل بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا 55شخص سکمز صورہ میں فوت ہوگیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ سکمز صورہ میں شوپیان سے تعلق رکھنے والی ایک 50سالہ خاتون بھی کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ۔

تشخیصی ٹیسٹ

جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 601متاثرین میں سے سکمز میں81، جے وی سی 36 ، سی ڈی اسپتال 112 جبکہ جموں صوبے کی مختلف تشخیصی لیبارٹریوں میں سے12،جی ایم سی جموں 3،آئی آئی آئی ایم ،13کرشنا لیباڑٹری سے مثبت آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا ’’راجوری میں 7پاتھ لیبارٹری، ایک جی ایم سی راجوری اور 10کرشنا لیبارٹری سے مثبت آئے ۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ4جی ایم سی ڈوڈہ میں مثبت آئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں مثبت قرار دئے گئے 15مریضوں میں سے 8کرشنا ، ایک جی ایم سی جموں اور 4کی رپورٹیں پاتھ لیبارٹری سے مثبت آئیں۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ رام بن کے 41متاثرین میں سے 27کرشنا لیبارٹری اور 14 کور لیبارٹری سے مثبت آئے ہیں۔ 

راجوری

راجوری سے ہمارے نمائندے سمت بھارگو نے اطلاع دی ہے کہ راجوری میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں کافی اضافہ ہواہے ،وہیں پونچھ ضلع میں اس کے اثر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ضلع راجوری میں جمعہ کے روز بھی 12نئے کیس سامنے آئے جس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی کل تعداد344جاپہنچی جن میں سے 235متحرک ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ جمعہ کو سامنے آنیوالے 12معاملات میں5 بی ایس ایف اہلکاراور2بیرون جموں وکشمیر سے لوٹنے والے مزدور بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ 5دیگرکیس نگیش پل ،کیول بدھل اور درہال کے ریڈ زونوں سے سامنے آئے ہیں جو پہلے کے مریضوں کے رابطے میں آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ پولیس لائنز راجوری سے ایک اہلکار اور راجدھانی تھنہ منڈی سے ایک کمسن کاکورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیاہے۔ضلع میں اب تک کل 19ہزار975نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے جمعہ کے روزلئے گئے نمونوں کی تعداد1163ہے ۔ابھی تک 3886رپورٹیں آناباقی ہیں اورضلع میںکل 344مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 235متحرک ہیں جبکہ 108شفایاب ہوچکے ہیں ۔ضلع بھر میں ایک مریض کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ادھر کرناہ سب ڈویژن میں مزید 5افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد32تک جا پہنچی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے ساتھ رابطہ میں آئے لوگوں کی سمپلنگ کا عمل تیز کیا گیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں انہوں نے 70نمونے جانچ کیلئے بھیجے تھے جس میں سے مزید 5افراد بھی بھی کورونا میںمثبت پائے گئے ہیں اور اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 32تک جا پہنچی ہے ۔محکمہ صحت کرناہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں اس وقت7ہزار افراد کی سکرینگ کی گئی ہے 4سو کے قریب لوگ ہوم قرنطین میں ہیں اور 1000لوگوں نے قرنطین کی مدت مکمل کر لی ہے اسی طرح جو افراد اس سے قبل مثبت پائے گئے تھے وہ بھی صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں ۔

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے  میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے12757 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5968فعال معاملات ہیں ۔ اب تک6558اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد231تک پہنچ گئی ،جن میں سے 213کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور18کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کومزید112مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے63اور کشمیر صوبے کے 49اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 489382ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  17جولائی2020ء کی شام تک 476625نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک325291افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 37924اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ13اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔5968کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ44305 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق236850اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

آغا حسن کورونا مثبت،سکمز میں زیر علاج

سرینگر// انجمن شرعی شعیان کے صدر آغا سید حسن کی کووِڈ- 19 رپورٹ مثبت آئی ہے جسکے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید حسن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور16اور17جولائی کی درمیانی رات کو اُنکی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ،جس کے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اُنہیں مخصوص وارڈ میں داخل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مذہبی لیڈر کی حالت مستحکم ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آغا سید حسن کے فر زند آغا منتظرکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔آغا منتظر نوگام کے ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں اور اُنکی حالت بھی مستحکم ہے ۔
 
آغا حسن کورونا مثبت،سکمز میں زیر علاج
سرینگر// انجمن شرعی شعیان کے صدر آغا سید حسن کی کووِڈ- 19 رپورٹ مثبت آئی ہے جسکے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید حسن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور16اور17جولائی کی درمیانی رات کو اُنکی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ،جس کے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ۔اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آغا سید کا کو رونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اُنہیں مخصوص وارڈ میں داخل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مذہبی لیڈر کی حالت مستحکم ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آغا سید حسن کے فر زند آغا منتظرکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔آغا منتظر نوگام کے ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں اور اُنکی حالت بھی مستحکم ہے ۔