پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں110دنوں کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10تک پہنچی ہے۔ پچھلے 3ماہ سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے 15اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں صرف 10افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 78ہزار 935ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 10ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4784بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے5ہزار 959ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 10افراد میں جموں میں 2جبکہ کشمیر سے 8تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 6اضلاع جن میں بارہمولہ، پلوامہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی ررپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر میں4،بڈگام میں2، کپوارہ میں1 اور اننت ناگ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 5ہزار 14ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 19ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری،ڈوڈہ،کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں ضلع میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار921ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 10ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2351بنی ہوئی ہے۔
ملک میں5664نئے کیسز،مزید 14اموات
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5664 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44534188 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 528337 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1074 بڑھ کر 47922 ہوگئی۔ ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.15 کروڑ ہو گئی ہے۔