سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران 30ہزار423تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 227افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 20ہزار971ہوگئی ۔ان میں 49ہزار938افراد جموں جبکہ کشمیر میں متاثرین کی تعداد71ہزار کا ہندسہ پار کرکے 71ہزار 33 ہوگئی۔ جمعرات کو مزید 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد1883تک پہنچ گئی جن میں 697جموں جبکہ 1186کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ تازہ 227معاملات میں سے 95جموں جبکہ 132کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 132متاثرین میں 51سرینگر، 16بارہمولہ، 11بڈگام، 12کپوارہ، 19پلوامہ، 10اننت ناگ، 2بانڈی پورہ، 7گاندربل، 0شوپیان اور 4کولگام سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 95متاثرین میں 70جموں، 3ادھمپور، 5راجوری، 1ڈوڈہ، 10کٹھوعہ، 1کشتواڑ، 1پونچھ، 3سانبہ، 0ریاسی اور1رام بن سے تعلق رکھتا ہے۔
3فوت
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں مزید 3افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے ایک کشمیر جبکہ 2جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیرمیں فوت ہونے والے شخص کا تعلق سرینگر سے ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لال بازار سے تعلق رکھنے والا 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو چند دن قبل سکمز صورہ میں داخل کیا گیا لیکن وہ جمعرات کو فوت ہوگیا ‘‘۔جموں صوبے میں جمعرات کو مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق ڈوڈہ اور ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,20,971معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,009سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,16,079اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,883تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,186کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور697کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید249فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے123اَفراداور کشمیر صوبے کے 126اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 38,22,674ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍دسمبر 2020 کی شام تک 37,01,703نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,85,230افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں13,165اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,009 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ30,739اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب8,36,434اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔