سرینگر //رفیع آباد بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے55سالہ شخص کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میںکورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے، ان میں سے 2جموں اور15کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو3حاملہ خواتین سمیت28افراد کی رپورٹ مثبت آئی اور کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1317 ہوگئی ہے، ان میں سے 166جموں جبکہ 1151کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ 28مریضوں میں سے 11اننت ناگ،7کولگام، 2 بارہمولہ 2کٹھوعہ، 2رام بن، ایک گاندربل، ایک پلوامہ، ایک سانبہ اور ایک کا تعلق راجوری سے ہے۔
بارہمولہ کا شہری فوت
سکمزصورہ میں منگل کی صبح رفیع آبادبارہمولہ کا 55سالہ شخص فوت ہوگیا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’فوت ہونے والا شخص کینسر میں مبتلا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’16مئی کو سپر سپیشلٹی اسپتال شرین باغ سے مریض کو سکمز منتقل کیا گیا لیکن منتقلی سے قبل اُسکی جراحی ہوئی تھی‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ 16مئی سے اسکی حالت نازک بنی ہوئی تھی لیکن ڈاکٹروں کی انتھک کوشش کے بائوجود بھی وہ صحتیاب نہیں ہوا اور منگل کی صبح فوت ہوگیا۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ وائرس سے فوت ہونے والے افراد کیلئے پہلے سے وضع قوائد و ضوابط کے تحت لاش کو بند کرکے پولیس کو بھی جانکاری دی گئی ۔
سکمز
سکمزمیں 24گھنٹوں کے دوران 1437نمونوں کی تشخیص کی گئی اور اُ ن میں سے 9مثبت جبکہ1428منفی قرار دئے گئے ہیں۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا’’9میں سے6کا تعلق کولگام ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ 6میں سے 4 قرو کولگام سے ہے جبکہ 14سالہ اور27سالہ خواتین کا تعلق چھتہ بل کولگام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولگام سے تعلق رکھنے والے سبھی مریضوں حالیہ دنوں بیرون ریاستوں سے لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 52سالہ خاتون پلوامہ سے ہے جبکہ23سالہ نوجوان کا تعلق اننت ناگ ضلع سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک 43سالہ شخص کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل461مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے404مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ49مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ ابتک34188نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے30,899کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ576مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔
سی ڈی اسپتال
سی ڈی اسپتال میں قائم لیباٹری میں 1006نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے13مثبت قرار دئے گئے جبکہ993کی رپورٹیں منفی آئیں ۔ میڈیکل کالج ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا ’’ ضلع پولیس لائنز اننت ناگ سے بھیجے گئے نمونوں میں سے 2 حاملہ خواتین سمیت 9افرادکی رپورٹیں مثبت آئیں ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’2بارہمولہ، ایک کولگام اور گاندربل سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون شامل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل کی حاملہ خاتون کولل دید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زچگی سے قبل اس کے نمونے حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا ’’حاملہ خاتون نے لل دید اسپتال میں بچے کو جنم دیا لیکن بعد میں اسکی رپورٹ بھی مثبت آئی‘‘۔
حکومتی بیان
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے28نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے22کا تعلق کشمیر صوبے سے اور6 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1317تک پہنچ گئی ہے۔صحت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1317 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے653سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 647اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور17اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران منگل کو مزید38مزید مریض صحتیاب ہوئے۔ اب تک96826ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 19؍مئی 2020ء کی شام تک 95509نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک119155افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں31524 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ87 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔653کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ19555 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح67319اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 137 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے08 سرگرم معاملات ہیں ، 128مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 169 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 68 سرگرم معاملات ہیں ۔96 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ05 کی موت واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ میں247 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںاور157 سرگرم ہیں۔ 87 شفایاب ہوئے ہیں اور3 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 121ہوئی ہیں جن میں سے26سرگرم معاملات ہیں اور4مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور91صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 109 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 34 سرگرم ہیں اور 75صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 101مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 53 سرگرم معاملات ہیں اور48صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک58ہوئی ہیںجن میں سے 27سرگرم ہیں اور30اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کلو25مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں10 سرگرم معاملات ہیں اور 15 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِدھرکولگام میں166مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں156سرگرم معاملات ہیںاور 9صحتیاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔پلوامہ ضلع میں 18 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں12 سرگرم معاملات ہیں اور 6 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں میں وائر س کے 47مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں19 سرگرم معاملات ہیں اور27 صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد28 ہوئی ہیں جن میں سے 6معاملات سرگرم ہیں۔ 19صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ٔ ضلع سانبہ میں14 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 8 سرگرم معاملات ہیں اور 6اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک8مریض پائے گئے ہیںجن میں 4 معاملے سرگرم ہیں اور 4مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں36مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 35 سرگرم معاملات ہیںاور ایک صحتیاب ہوا ہے۔ کشتواڑ میں دو مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میںایک معاملہ سرگرام ہے اورایک پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں24 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 23 سرگرم معاملات ہیں اورایک شفایاب ہواہے اورریاسی میں بھی3 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔
راجوری سے 1اور متاثر
مریضوں کی کُل تعداد8ہوگئی
سمت بھارگو
راجوری //ضلع راجوری سے مزید ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیاہے جس کے ساتھ ہی ضلع میں کل تعداد8ہوگئی ہے جن میں سے 4مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4کا علاج جاری ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایاکہ دہلی کی سفری تفصیلات رکھنے والا راجوری کا ایک شخص کورونا مثبت پایاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اسے پہلے سے ہی انتظامی قرنطینہ میں رکھاگیاتھا ۔اس کے ساتھ ہی ضلع میں کل معاملات کی تعدادآٹھ ہوگئی ہے جن میں سے چار صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ چار زیر علاج ہیں ۔
پونچھ میں ایک ہی نام کے 4افراد،کون مثبت کون منفی؟
لاپرواہی کے مرتکب ڈاکٹر سمیت 5ملازم معطل
بختیا رحسین +سمت بھارگو
سرنکوٹ +راجوری //ضلع انتظامیہ پونچھ نے نمونوں کی تصدیق میں لاپرواہی برتنے پر ڈاکٹر سمیت 5ملازمین کو معطل کردیاہے۔ پیر کی شام جموں لیبارٹری سے حکام کو یہ معلوم ہواکہ دوافراد کے ٹیسٹ مثبت ہیں جس پر دوافراد کی شناخت کرکے انہیں راجوری ہسپتال منتقل کیاگیاجن میں ایک محکمہ صحت کا ملازم اور ایک بیرون ریاست سے واپس لوٹنے والا مزدور ہے۔تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اصل متاثرین کے ناموں پر تذبذب پایاجارہاہے اور دیر گئے شام دونوں افراد کو راجوری سے واپس پونچھ لایاگیا ۔اسی دوران متاثرہ افراد کے ہمنام دو مزید افراد کے نمونے بھی حاصل کئے گئے اور انہیں جانچ کیلئے بھیجاگیا ۔ تذبذب جب بڑھتا گیا تو انتظامیہ ایک نام کے دو اور ایک اور نام کے دویعنی کل چارافراد کو آئیسولیشن مرکز میں داخل کیا۔اب ان سبھی کی رپورٹیں دوبارہ لی گئیں اوران کے نتائج آنے پر یہ معلوم ہوسکے گاکہ اصل میںکونسے دو شخص کورونا کاشکار ہوئے ہیں۔رابطہ کرنے پر ضلع مجسٹریٹ پونچھ راہل یادو نے بتایاکہ یہ لاپرواہی نمونے حاصل کرنے کے کام پر مامور عملہ کی طرف سے ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ایک ڈاکٹر سمیت 5طبی ملازمین کو معطل کیاگیاہے۔
کپوارہ کے مثبت نوجوان کو بارہمولہ میں منفی رپورٹ تھمادی
اشرف چراغ
کپوارہ//بارہ مولہ اسپتال میں ایک مثبت مریض کو منفی رپورٹ تھما دی گئی۔ حاجن کرالہ گنڈ قاضی آباد ہندوارہ کاایک نوجوان بیرون ریاست گیا تھا اور 16مئی کو وہاں سے واپسی پراُسے بارہمولہ کے ایک نجی اسکول میں قرنطین میں رکھنے کے بعداُس کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔اس نوجوان کے اہلخانہ کے مطابق 18مئی کو بلاک میڈیکل افسرشیری بارہ مولہ نے اُسے کووِڈ- 19سے متعلق ایک ڈسچارج سرٹیفیکیٹ یہ کہہ کر دی کہ ا س کا ٹیسٹ رپورٹ منفی آیا ہے۔مذکورہ نوجوان کے گھر پہنچتے ہی کپوارہ میں صحت انتظامیہ کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکے دفتر سے مذکوہ نوجوان کالیب ٹیسٹ رپورٹ مثبت بھیجا گیا۔اس کے فوراًبعدضلع انتظامیہ نے حاجن کرالہ گنڈ جاکر مذکورہ نوجوان کوکپوارہ آیئسولیشن مرکز منتقل کیااور اس کے اہلخانہ کو قرنطین میں رکھاگیا۔