کورونا لہر برقرار| 8اموات، 5606متاثر

سرینگر //بدھ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 40مسافروں سمیت مزید 5606افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 14ہزار 772ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 8افراد کی جانیں گئی ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4635ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے79ہزار 938ٹ یسٹ کئے گئے جن میں40مسافروں سمیت مزید 55606افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں جموں میں 1353جبکہ کشمیر میں 4235متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 4235افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 4248مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 4235افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 1305، بارہمولہ میں 440، بڈگام میں 803، پلوامہ میں 134، کپوارہ میں 380، اننت ناگ میں 528، بانڈی پورہ میں 66، گاندربل میں 297، کولگام میں 265 جبکہ شوپیان میں 35افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 63ہزار866ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں سرینگر میں 1، اننت ناگ میں 1 جبکہ 2وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2371ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1353افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 35بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 1318افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 1353افراد میں جموں میں678، ادھمپور میں 129، راجوری میں 78، ڈوڈہ میں 84، کٹھوعہ میں38، سابنبہ میں 84، کشتواڑ میں 10، پونچھ میں 49، رام بن میں 181 جبکہ ریاسی میں 22افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 50ہزار کا ہندسہ پار کرکے 1لاکھ 50ہزار 906ہوگئی ہے۔ جموں صوب میں بھی کورونا وائرس سے 6افراد فوت ہوئے ۔ مرنے والوں میں  ایک ضلع جموں، ایک راجوری، ایک ڈوڈہ اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2264ہوگئی ہے۔