کورونا سے مزید99متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں

سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں 2دنوںکے بعد ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ بدھ کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموی تعداد4438بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے39ہزار 12ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 99افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 32ہزار 556تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 99افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 18جبکہ کشمیر میں 81افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی81مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 81افراد میں  سب سے زیادہ سرینگر میں 48،بارہمولہ میں 11، بڈگام میں 3، کپوارہ میں 4،اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 12 جبکہ پلوامہ ،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد میں 2لاکھ 8ہزار177تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2262بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ اور پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 16افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے 18افراد میں جموں میں 9، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 4، رام بن میں 2 جبکہ ایک ریاسی سے تعلق رکھتاہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 24ہزار 379تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 6دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2176تک پہنچ گئی ہے۔