سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس لہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد109تک بڑھ گئی۔
حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا ۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاءتھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔
اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔