سرینگر//حکام کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کو مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر135تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج مرنے والے دو افراد کا تعلق ضلع بارہمولہ اور ضلع بڈگام سے تھا۔ٹنگمرگ بارہمولہ کے شہری کی عمر90سال جبکہ کرالہ پورہ بڈگام کے شہری کی عمر56سال تھی۔
سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کوبتایا کہ مختلف امراض میں مبتلاءبارہمولہ کا شہری26جون سے زیر علاج تھا اور وہ گذشتہ شب انتقال کرگیا۔
سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق بڈگام کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا اور وہ گردوں کی تکلیف میں مبتلاءتھا۔