سرینگر// جموں کشمیر میںآج پیر 14فروری سے تمام یونیورسٹیاں،کالج،پالی ٹیکنک اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ کھل جائیں گے۔آج سے ہی کوچنگ سینٹر وں بھی درس و تدریس کا کام باضابطہ طور پر شروع ہورہا ہے۔وادی میں ہائر سکنڈری سکول 21فروری سے کھل جائیں گے جبکہ جموں میں آج سے ہی 12ویںتک کے سکول کھول دیئے جائیں گے۔ وادی اور جموں میں28فروری سے پرائمری سے مڈل تک کے کلاسز میں تدریسی کام کاج شروع ہوگا ۔حکومت نے اتوار کو جموں و کشمیر میں 14 فروری سے مرحلہ وار بنیادوں پر کالجوں،یونیورسٹیوں،پالی ٹیکنک کالجز اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق وادی میں تمام پرائمری سے مڈل اسکول28فروری کے بعد کھولیں جائیں گے۔جموں میں بھی یکم تا8ویں جماعت کے اسکول 28 فروری 2022 کے بعد آف لائن تدریسی کام شروع کریں گے۔آرڈر میں کہا گیا ہے’’تمام یونیورسٹیوں، کالجوں، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی کو کووڈ مناسب برتاؤ اور معیاری عملیاتی طریقہ کار کے نفاذ کے لیے تیاری کو یقینی بنانے کے بعد معمول کے آف لائن تدریس کا آغاز 14فروری سے کریں گے‘‘۔ 15سے17 سال کے درمیان کے تمام طلباء جو باقاعدہ آف لائن کلاس میں شرکت کے لیے آتے ہیں انہیں اپنے ساتھ ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ رکھنی لازمی ہوگی۔حکم نامہ کے مطابق ’’تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سماجی دوری اور کوویڈ مناسب برتاؤ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے،جس میں ادارے کے داخلی دروازے پر باقاعدہ اسکریننگ بھی شامل ہے۔آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طالب علم کی اسکریننگ بھی کریں گے اور ان کی جانچ کو یقینی بنائیں گے تاکہ ان کے اداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کے کسی بھی امکان پر قابو پایا جا سکے۔ اسٹیٹ ایگزیکٹیو کے احکامات میںکہا گیا ہے’’ٹیکوں کی پابندی کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر کے ساتھ تال میل کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا‘‘۔حکومتی حکم نامہ کے مطابق’’ہر اسکول کو کووڈ مناسب رویے اور معیاری عملیاتی طریقہ کار کی مکمل تعمیل کو مزید یقینی بنانا ہوگا‘‘۔ اسٹیٹ ایگزیکٹیو کے مطابق’’اداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ اسکولوں میں کووِڈ کے مناسب رویے کی پابندی کے لیے ذمہ دار ہوں گے اور اس کے لیے مناسب منصوبے تیار کریں گے۔‘‘حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے’’سول سروسز، انجینئرنگ، ان ای ای ٹی کوچنگ سینٹرز کو اس شرط کے ساتھ پڑھانے کا آف لائن طریقہ اختیار کرنے کی اجازت ہے کہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلباء دونوں کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہو اورمناسب احتیاطی تدابیر جیسے کہ کویڈ مناسب روایہ اور معیاری عملیاتی طریقہ کارکی پابندی کو یقینی بنائیں۔
کورونا بندشیں ختم | یونیورسٹیاں اور کالج آج سے کھل جائیں گے
