عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر SCARD بینک لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایک حکم کے مطابق، محمد شفیق چک، رجسٹرار کوآپریٹوز کو بینکر کے خلاف درج کی گئی مختلف شکایات کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر حکومت نے اسکے علاوہ محمد شفیق چک کو کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر (AMD) کے خلاف لگائے گئے مختلف الزامات کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا ہے۔