کنگن میں گاڑی کو حادثہ، فوجی ہلاک، 2زخمی | سعودیہ میںٹنگمرگ کانوجوان جاں بحق،کپوارہ میںشہری لقمہ ٔاجل

غلام نبی رینہ+مشتاق الحسن + اشرف چراغ
کنگن+ٹنگمرگ+کپوارہ// سمبل گنڈ کنگن میں فوجی گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میںایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ادھر ٹنگمرگ کا نوجوان سعودیہ میں سڑک حادثے کے دوران جاں بحق ہوا جبکہ کپوارہ میں کار حادثے کے نییجے میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہ ایک زخمی ہوا۔سرینگر سے لداخ جارہی فوجی کانوائی میں شامل ایک بس، مسجد موڈ سمبل گنڈ کنگن کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ادھرگوہیگام کنزر کا نوجوان سعودی عرب میں سڑک حادثے میں فوت ہوا۔سالہ نوجوان محمد یونس میر ولد سعداللہ میر سعودی عرب میں نماز تحجد ادا کرنے کے بعد جوں ہی باہر نکلا تو وہ ایک سڑک حادثے میں موقعے پر جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم گزشتہ پانچ سال سے سعودی عرب کے شہر گیزان میں قایم الاامان کمپنی میں کام کرتا تھا۔ پانچ سال کے بعد وہ عید کے بعد گھر آنے والا تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا مرحوم کی شادی اسی سال طے پاِئی تھی جس کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھی ۔انکے والدین،اور سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور سیول سو سائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے لیفٹیننٹ گورنر سے مذکورہ نوجوان کی لاش واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرکپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں سومو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسمیں 1لقمہ اجل اور دو یگر شدید زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ درد پورہ سے کرالہ پورہ کی طرف آرہی ایک سومو گاڑی زیر نمبر JKO1M/0925کو حادثہ پیش آیا جسمیں  55سالہ غیاث الدین خواجہ ولد ایوب خواجہ ،مظفر احمد لون اور سجاد احمد خواجہ ساکنا ن درد پورہ شدید طور زخمی ہوئے  تاہم غیاث الدین زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔