گاندربل//ارشاداحمد//کنگن میں ایک میٹاڈار گاڑی کے پلٹنے سے بارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق کنگن سے گاندربل جانے والی ایک میٹاڈارزیرنمبرJK01E-8715شاہ پور کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھیت میں پلٹ گئی،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواربارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی طبی مرکز علاج کیلئے لیجایا گیاجہاں سے عبدالرزاق ماگرے ساکنہ وائل،محمد شفع اوان ساکنہ یارمقام،عبدالرحمن رانا ساکنہ مامر،رفیقہ بیگم، ساکنہ پرنگ،فیضان فیاض ساکنہ پرنگ،کو میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق محمد شفع آوان ولد لال الدین ساکنہ یارمقام کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس نے حادثے کے نسبت کیس زیر نمبر 165/2020 درج کیا ہے،پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور حادثہ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔