کنگن میں غیر ریاستی شہری کی لاش برآمد

کنگن//بنی باغ کنگن میں پولیس نے ایک غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد کر کے اپنی تحویل میں لی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوموار کولوگوں نے بنی باغ کنگن میں نالہ سندھ کے نزدیک ایک غیر ریاستی شخص کی لاش دیکھی اور اس بارے میں کنگن پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لی اور تحقیقات شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ غیر ریاستی شخص کی شناخت 42سالہ سنجے داس ولد روف لال داس ساکن گاندھی نگر جار کھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔