کنگن/ / گنڈ اور کنگن کے بیشتر سکولوں مےں گرمی کا انتظام نہ ہونے کے باعث طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔والدےن نے اسکول انتظامےہ سے مطالبہ کےا ہے کہ سکولوں مےں گرمی کا انتظام کرنے کے لئے فوری طور اقدامات کریں۔گذشتہ ہفتہ کو بالائی علاقوں مےں ہوئی برف باری کے نتےجے مےں سردی کی لہر سے اسکولوں مےں زےر تعلیم طلاب کو کلاسوں مےں گرمی کا کوئی انتظام نہ ہونے کے سبب پڑھائی کرنے مےں سخت دشوارےوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول سرفراﺅ مےں عمارت کی عدم دستےابی کے باعث سکول مےں زےر تعلےم بچوں کو اےک ٹےن شےڈ مےں تعلےم حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔اس سکول کی عمارت گذشتہ برس آگ کی اےک واردات مےں خاکستر ہوگئی تھی جس کے بعد سکول انتظامےہ نے سکول مےں زےر تعلےم بچوں کے لئے اےک ٹےن شےڈ تعمےر بنایا ۔اےک سال گذر نے کے بعد بھی نئی عمارت کو مکمل نہےں کےا گےا جس کی وجہ سے سکول مےں زےر تعلےم 150بچوں کو اےک ٹےن شےڈ مےں تعلےم دی جارہی ہے ۔کئی والدےن نے بتاےا کہ سردی کی وجہ سے ٹےن شےڈ مےں زےر تعلےم اُن کے بچے بےمار ہوگئے ہےں اور سکول انتظامےہ نے گرمی کا کوئی انتظام نہےں کےا ہے ۔درےں اثناءگور منٹ مڈل سکول فراﺅ مےں بھی عمارت مےں جگہ کی کمی کے باعث طلاب کو اےک ٹےن شےڈ مےں تعلےم دی جارہی ہے ۔