کنگن میں بجلی گری،220 بھیڑ بکریاں ہلاک

کنگن // وانگت کے وکھل ون پوشکر علاقے میںبھیڑبکریوں کے ریوڑپر بجلی گری ، جس کے نتیجے میں 220 بھیڑ بکریاں موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وسطی ضلع گاندر بل میں وانگت کنگن کے مضافات میں واقع ہاکہ ون ہوکر سر علاقے میں وکھل ون پوشکر کے مقام پر اتوار کی صبح تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس دوران بادل پھٹ گئے اور بکروال اپنے عارضی خیموں میں سہم کر رہ گئے۔جب بارش رک گئی توبکروالوں نے 220بھیڑ بکریوںپر مشتمل پورا ریوڈ زمین پر مردہ حالت میں پایا۔اس واقعے میں افراد خانہ جائے حادثے سے دور تھے جس کی وجہ سے تمام افرادبچ نکلے ۔پولیس نے واقعے میں متاثرہ کنبوں کی شناخت محمد یاسین بکروال ،غلام محمد خان ۔نذیر احمد بکروال،عبد المجیدبجرن غلام حسن کوشی،غلام محمد بجرناور محمد شریف کسانہ ساکنان راجوری کے طور کی ہے ۔پولیس نے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم کو یہاں روانہ کر دیا ہے ۔