کنگن میں آگ کی واردات، 3مویشی زندہ جل گئے

کنگن//برنہ بگ کنگن میں آگ کی ایک واردات میں تین مویشی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔آگ علی محمد میر کے گائو خانے سے اچانک  نمودار ہوگئی جس کے نتیجے میں گائو خانے میں موجود ایک گائے اور دو بچھڑے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی فائر سروسز اور مقامی لوگ واردات کی جگہ پر پہنچ گئے اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔