کنگن اور بانڈی پورہ میں عمارتی لکڑی ضبط

کنگن+باندی پورہ //نجون کنگن میں جنگلات کے اہلکاروں نے سمگل کی جارہی عمارتی لکڑی گاڑی سمیت ضبط کرلی۔ رینج افسر منیر احمد کی قیادت میں ناکہ کے دوران اکہال سے نجون کی طرف آرہی ایک سنٹرو کار زیر نمبرنمبرJK01E-9684 سے تلاشی کے دوران21مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی تاہم گاڑی کا ڈرائیور فرا ہونے میں کامیاب ہوا۔ادھرکنی بٹھی بانڈی پورہ میں فارسٹ پروٹیکشن فورس کی چھاپہ مار ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میںایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 17مکعب فٹ غیر قانونی کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی۔اس موقع پر سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔