کنڈی ۔کھاہ جمولہ رابطہ سڑک لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث

محمد بشارت

کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے زیر تحت آنے والی کنڈی تا کھا جمولہ رابطہ سڑک گزشتہ کئی عرصہ سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک پر ایک برس قبل تار کول بچھائی گئی تھی تاہم کچھ ہی عرصہ میں تار کول اکھڑ جانے کی وجہ سے اب عام لوگوں کی آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے ۔لوگوں نے متعلقہ تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تار کول کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عام لوگوں کو سہولیت نہیں مل سکی ہے ۔ٹرانسپورٹروں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اب رابطہ سڑک چلنے کے اہل تک نہیں ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کاغذوں میں رابطہ سڑک کی تعمیر ومرمت پر خرچ کئے گئے فنڈز اور زمینی سطح کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے جبکہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ سڑک کی مرمت کو یقینی بنایا جاسکے ۔