کنٹرول لائن کے اُس پار بھارتی ایئر فورس کی اسٹرئیک کے بعد کشمیر میں سیکورٹی الرٹ

سرینگر/جموں کشمیر میں سبھی حساس مقامات ہائی سیکورٹی ہائی الرٹ پر رکھے گئے ہیں۔ یہ الرٹ بھارتی ایئر فورس کے کنٹرول لائن کے اُس پار اسٹرئیک کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایسا معمول کا حصہ ہے اور صرف جموں کشمیر ہی بلکہ پورے بھارت میں ایسا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سبھی حساس مقامات کی حفاظت بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ایئر فورس نے دعویٰ کیا کہ اُن کے جنگی جہازوں نے کنٹرول لائن پر کرکے پاکستانی علاقے میں ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکر وہاں موجود ایک جنگجو کیمپ کو تباہ کردیا۔

یہ کارروائی مظفر آباد کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔

پاکستانی فوج نے بھارت کی طرف سے اُن کے علاقے میں ''در اندازی'' کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے طیاروں کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی جہاز واپس چلے گئے۔ انہوں نے تاہم اپنے علاقے میں کسی جانی نقصان کی تردید کی۔