کنزر ٹنگمرگ کا محاصرہ

 ٹنگمرگ //لال پورہ کنزر میں شام کے وقت سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی جو رات گئے تک جاری تھی۔جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 2آر آر ، 176بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے لالپورہ کنزر کے وڈر محلہ کو شام سات بجے محاصرے میں لیکر گھرگھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ سیکورٹی فورسز نے وڈر محلے کے نزدیک میوہ باغات کا بھی محاصرہ سخت کیا۔رات گئے تک تلاشی کارروائی کے دران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا تھا۔