کنزر اور شوپیان میں تلاشیاں

بارہمولہ+شوپیان // پولیس اور فورسز نے شدید سردی کے بیچ جمعرات کی شام کنزر ٹنگمرگ اور امام صاحب شوپیان کے دو دیہات کا محاصرہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ،2آر آر اور سی آر پی ایف نے علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد گوئی گام کنزر نامی گائوں کا محاصہ کیا اور تمام راستے سیل کردئے۔گائوں میں فورسز نے روشنی کا انتظام کردیا ہے اور یہاں دیر رات گئے تک گھر گھر تلاشی کارروائی جاری رہی۔ادھر شوپیان کے امام صاحب علاقے میں واسو ہالن نامی گائوں کا 34آر آر،178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کردی۔ رات دیر گئے تک یہاں محاصرہ جاری تھا۔